نئی دہلی،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کل دو دن کے لئے سکم اور اروناچل پردیش کے دورہ پر جا رہی ہیں جہاں وہ ان ریاستوں میں چین سے متصل سرحدوں پر صورتحال کا جائزہ لیں گی۔سکم سیکٹر میں ہند ۔چین بھوٹان ٹرائک جنکشن علاقے میں چینی فوج کے ساتھ تعطل ختم ہونے کے باوجود ڈوکلام سے متصل چمبک وادی میں چینی فوجیوں کی بڑھتی تعیناتی کی وجہ سے علاقے میں حالات ہر سال کی طرح معمول پر نہیں ہیں۔عام طور پر اس وقت چینی فوجی اس علاقے سے ہٹنا شروع کردیتے ہیں، لیکن اس وقت واپس لوٹنے کے کی بجائے اس علاقے میں پانچ سو سے زائد چینی موجودہیں۔